اہم ترین خبریںپاکستان

ریاست نے کالعدم سپاہ صحابہ کے آگے گھٹنےٹیک دیئے،ایم ڈبلیوایم رہنمایعقوب حسینی پرتوہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج

افسوس ریاست نے ان کالعدم ملک دشمن عناصر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور ایک محب وطن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی یعقوب حسینی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مجبور ہوگئی۔

شیعیت نیوز: شیعیان حیدر کرار ؑ کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ بدین پولیس کا متعصبانہ اقدام ، کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشت گردعبداللہ سندھی کی ایماءپرایم ڈبلیوایم رہنمایعقوب حسینی پرتوہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج،مقدمہ کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے مقامی رہنما مولوی محمد ہاشم ولد عبد المجید خان کی مدعت میں تھانہ ماتلی میں درج کیا گیا۔ ایم ڈبلیوایم کے رہنما یعقوب حسینی کی ماتلی میں عزاداری کی راہ میں خدمات سے خوفزدہ کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کو مقامی ڈی ایس پی پولیس خالد رستمانی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی ماتلی ضلع بدین کے مقامی کارندوں نے نامور دہشت گرد عبداللہ سندھی کی سرپرستی اور ڈی ایس پی خالد رستمانی کی پشت پناہی میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی کے خلاف توہین صحابہ کا جھوٹا الزام کرتے ہوئےمقدمہ درج کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ ،ٹی ایل پی کے بعد جےیوآئی بھی شیعوں سے یزید کے باپ کیلئےجبری بیعت لینے میں سرگرم

کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی کارندے مولوی محمد ہاشم ولد عبد المجید خان کی مدعت میں تھانہ ماتلی ضلع بدین میں درج ایف آئی آر میں یعقوب حسینی عرب ببلی شیدی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-Aاور 298-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، واضح رہے کہ راجن پور سے ماتلی منتقل ہونے والے اور دو بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ مولوی عبد اللہ سندھی نے گزشتہ کئی روز سے ماتلی کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ وحدت کونسل ملتان کے تحت مشاورتی اجلاس، پنجاب بھرمیں عزاداروں کےخلاف یکطرفہ انتقامی کاروائیوں کی مذمت

یعقوب حسینی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے کے اندراج کیلئےعبد اللہ سندھی کی قیادت میں کالعدم سپاہ صحابہ نے ماتلی میں احتجاجی دھرنے بھی دیئے اور شٹر ڈاؤن ہڑتالیں بھی کیں، ان احتجاجی دھرنوں میں شیعہ مخالف نعرے بازی بھی ہوئی قومی سلامتی کو چیلنج بھی کیا گیا لیکن افسوس ریاست نے ان کالعدم ملک دشمن عناصر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور ایک محب وطن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی یعقوب حسینی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مجبور ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button