سعودی عرب

سعودی عرب 1967 کی حد بندی کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے سطح پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا زیر قبضہ فلسطینی عوام کے مسئلے کو راسخ قدمی کے ساتھ حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب 1967 کی حد بندی کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

-سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

 

متعلقہ مضامین

Back to top button