یمن

اقوام متحدہ سعودی جرائم کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہا ہے۔ یمنی وزارت صحت

شیعیت نیوز : یمنی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی جانب سے سعودی اتحاد کے غیر قانونی اقدامات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کو نظر انداز کیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان یوسف الحاظری نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن آنے والے بحری جہازوں کو مسلسل روکا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں صحت سے متعلق مسائل شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کی خرابی کے باوجود اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کے جاری کردہ بیان میں یمن کے لیے ایندھن کی فراہمی اور صحت کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

یمنی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ان معاملات کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے تاکہ عالمی برادری کی توجہ یمن میں رونما ہونے والے انسانی المیے پر مرکوز نہ ہونے پائے۔

یہ بھی پڑھیں : عقائد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کسی کو اجازت نہیں کہ اپنے تکفیری عقائدہم پر مسلط کرے، ملت جعفریہ کا واضح اعلان

دوسری جانب یمنی دارالحکومت صنعاء میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لئے ضروری ایندھن کے ذخائر کے خاتمے پر خبردار کیا گیا ہے۔

اس بیان میں ایندھن کے ذخائر کے اختتام کے باعث اقوام متحدہ کے اور انسانی امداد لانے والے ہوائی جہازوں کو سروسز کی عدم فراہمی کے حوالے سے بھی متنبہ کیا گیا ہے۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق صنعاء کی بین الاقوامی ایئرپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے تیل کے حامل (دسیوں) یمنی بحری بیڑوں کے ضبط کر لئے جانے کے باعث اس ہوائی اڈے میں ڈیزل و پٹرول کے ذخائر خاتمے کے نزدیک پہنچ چکے ہیں جبکہ موجود ایندھن سے صرف چند روز ہی فلائٹ آپریشن جاری رکھا جا سکتا ہے۔

یمنی خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق صنعاء کے ہوائی اڈے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایندھن کے خاتمے کے باعث یہ ایئرپورٹ، روزانہ کی بنیاد پر آنے اور یہاں سے جانے والے اقوام متحدہ کے اور انسانی امداد پر مبنی دوسرے طیاروں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے جنریٹرز، آگ بجھانے کی گاڑیاں اور دوسرے سازوسامان سے کام لینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

صنعاء ایئرپورٹ نے اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر گزشتہ 5 ماہ سے جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے ضبط کردہ یمنی تیل کے حامل بحری بیڑوں کو فورا آزاد نہ کیا گیا تو یہ ہوائی اڈہ اقوام متحدہ کی اور انسانی امداد کی حامل دوسری پروازوں سمیت تمام بین الاقوامی ہوائی جہازوں کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button