مشرق وسطی

شام کے صدر بشار اسد کا پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت سازی کا حکم

شیعیت نیوز : شام کے صدر بشار اسد نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملک کے آبی ذخائر کے وزیر اور ملکی وزرا کی کمیٹی کے سرپرست کو کابینہ کی تشکیل کا فرمان جاری کیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے باضابطہ طور پر حسین عرنوس کو نئی کابینہ کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے ایک حکمنامے کے ذریعے حسین عرنوس کو سابق وزیر اعظم عماد خمیس کا جانشین مقرر دیا اور انہیں نئے کابینہ کی تشکیل کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں پریڈ کے دوران دھماکہ، القدس بریگیڈ کے چار کمانڈر شہید

واضح رہے کہ حسین عرنوس ملک کے نئے پارلیمانی انتخابات تک وزرا کی کونسل کے سربراہ رہیں گے۔ شام میں پارلیمانی انتخابات تقریبا دو مہینہ پہلے منعقد ہوئے تھے۔

دوسری جانب شام میں آہستہ آہستہ متعدد شہروں میں بجلی کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔

دہشت گردوں کی جانب سے ملک کے مین گرڈ پر حملہ اور دھماکے کے بعد پورے ملک میں تاریکی چھا گئی تھی ۔

شام کے وزیر پیٹرولیم علی غانم نے اسپوتنک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے بعد دمشق کے کچھ مضافاتی علاقوں کی بجلی سپلائی شروع ہو گئی ہے جبکہ باقی شہروں کو جلد ہی بجلی سپلائی شروع ہو جائے گی۔

علی غانم کا کہنا تھا کہ ملک کے فائر بریگیڈ اور شہری ڈیفنس کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل شام کے بعض علاقوں پر قابض امریکہ کے باوردی دہشت گردوں اور اس سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائل کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے علاقے کے دس لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button