عراق

انتقام سخت جاری، امریکی فوج نے بغداد سے التاجی ایئر بیس خالی کردی

شیعیت نیوز : عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے التاجی ملٹری بیس کو عراقی مسلح افواج کے سپرد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف نام نہاد مقابلے کے بین الاقوامی امریکی فوجی اتحاد نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے بغداد کے شمال میں واقع التاجی ملٹری بیس پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اس فوجی اڈے کے ایک حصے کو باقاعدہ طور پر عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ گو کہ امریکہ پر عراقی سرزمین سے انخلاء کے لئے بہت دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاہم امریکی فوجی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ اس فوجی اڈے سے امریکی عقب نشینی، اس کے ازقبل طے شدہ پروگرام کے مطابق ہے۔

عرب ای مجلے السومریہ کے مطابق عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ سنٹر کے ترجمان تحسین الخفاجی نے بھی خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے التاجی ملٹری بیس کے اندر موجود پوزیشن نمبر 8 کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداران حسینیؑ پر نائیجیریا کی افواج کا وحشیانہ حملہ، 3افراد شہید

واضح رہے کہ عراقی فورسز کو دیا جانے والا عسکری مرکز، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور امریکی فورسز کی جانب سے عراقی افواج کو ٹریننگ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں متعدد دھماکے ہوئے۔

سومریہ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے شمالی بغداد سے 80 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع التاجی فوج اڈے کے قریب ہوئے۔

ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے میں کئی دھماکے ہوئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button