مشرق وسطی

شام میں امریکی جرائم کے ثبوت جمع کرنے کا فیصلہ، عوام پینے کے پانی سے محروم

شیعیت نیوز : شام میں امریکی جرائم کے ثبوت جمع کئے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف شام کے الحسکہ شہر کے دس لاکھ عوام پینے کے پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔

شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے اٹارنی جنرل نے ملک کی وزارت قانون کی ہماہنگی سے امریکی جرائم کے ثبوت جمع کرنے کی خبر دی ہے۔

امریکا نے ان جرائم کا ارتکاب نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے کیا ہے۔

صوبہ الحسکہ کی عدالت کے جج محمد علی دہش نے سنیچر کو اسپوتنک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کی سربراہی والے اتحاد نے شام کے تیل سمیت قومی سرمایے کی لوٹ مار کی اور اس طرح اس اتحاد نے شام میں متعدد جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ننھی عزادار مظلوم کربلاشہیدہ غمشیرہ بتول تاریخ شہادت: ۳ محرم ۱۳۳۶ھ بمطابق : ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۴

امریکہ نے غیر قانونی طریقے سے مشرقی شام سے اردن، عراق اور ترکی سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں 19 چھاؤنیوں میں تقریبا 7 ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

شامی حکومت اپنے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا بارہا مطالبہ کر چکی ہے جو غیر قانونی طریقے سے شام میں داخل ہوئے ہیں۔

دوسری جانب شام کے الحسکہ شہر کے دس لاکھ عوام پینے کے پانی سے محروم ہوگئے ہیں جس پر عالمی سطح پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے الحسکہ کے عوام کے غم کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے لئے حسکہ کو نجات دیں، حسکہ میں پانی نہیں ہے اور حسکہ تشنہ ہے، جیسے ہیش ٹیگ شروع کئے ہيں۔

ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے کچھ دن پہلے الحسکہ کے عوام کے لئے پینے کے پانی کی پائپ لائن کاٹ دی تھی۔یہ پائپ لائن راس العین شہر کے نزدیک واقع ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے اقوام متحدہ سے اس بارے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ الحسکہ کے عوام کے رنج و الم کو کم کیا جا سکے۔ ان کا الزام تھا کہ ترکی کے اشارے پر عام شہریوں کے لئے پانی بند کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر سرگرم افراد نے اس واقعے کو تمام زندہ موجودات کا قتل عام قرار دیا ہے اور شام کے اس شہر کے 10 لاکھ عوام کو نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button