اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، شیعہ عزاداروں کا شیعہ علماء پر پابندی کیخلاف ردعمل

شیعیت نیوز: کراچی کے مرکزی ممبر سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے اعلان کیا کہ میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کی معطلی تک مجالس سے خطاب نہیں کروں گا جس پر عزاداروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر عزاداروں کا سخت رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت یزیدی پالیسیز پر عمل پیرا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شہنشاہ نقوی نے چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کی برطرفی تک مجلس عزا سے خطاب نہ کرنے کا اعلان کردیا

سوشل میڈیا پر ایک صارف فاران  نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشتر پارک کے مرکزی ممبر کیخلاف اس سازش کا سخت ردعمل دینا چاہئیے۔

ایک اور صارف باقر کا کہنا تھا کہ علامہ شہنشاہ نقوی کو اعلان کرنا چاہئیے تھا کہ مجلس کل سے سی ایم ہاؤس کے باہر ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شہنشاہ نقوی پر سندھ حکومت کی پابندی کی مذمت کرتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین

واضح رہے کہ ۲۱ اگست ۲۰۲۰ کو سندھ حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے مختلف شیعہ علماء کرام سمیت ۱۴۲ لوگوں پر پابدی عائد کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button