ایران

ایران کے فضائی کروز میزائل تجرباتی مراحل میں ہیں ۔ ایرانی وزیر دفاع

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران میں تیار کئے گئے فضائی کروز میزائل تجرباتی مراحل طے کر رہے ہیں اور جلد ہی ان کا نتیجہ سامنے آ جائے گا۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ وزارت دفاع لمبی دوری تک مار کرنے والے کروز میزائل تیار کرنے کا کام پوری سنجیدگی سے آگے بڑھا رہی ہے اور کوئی رکاوٹ پیش نہ آئی تو مقررہ وقت پر نتیجہ سامنے آجائے گا۔

جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ وزارت دفاع مختلف قسم کے کروز میزائلوں کے سلسلے میں کام کر رہی ہے اور گزشتہ برس بائیس بہمن کی نمائش میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہویزہ اور سومار کروز میزائلوں کا تجربہ کیا گیا تھا جس کی رینج تقریبا ایک ہزار چار سو کلومیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل دوستی معاہدے میں امارات کو دیئے گئے امریکی وعدے جھوٹے نکلے

ایران کے وزیر دفاع نے بتایا کہ ایران عالمی سطح پر جوبیسویں درجے سے چودہویں نمبر پر پہنچ چکا ہے اور یہ درجہ بندی عالمی ادارہ اپنے معیارات کے مطابق طے کرتا ہے اور وہ مختلف ممالک کی جنگی صلاحیتوں کو اپنے معیارات پر ناپتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہے ایران کی وزارت دفاع نے یوم دفاعی صنعت کی مناسب پر گزشتہ روز الحاج شہید قاسم سلیمانی کے نام سے موسوم ایک بیلسٹک میزائل اور شہید ابومہدی نامی ایک کروز میزائل کی رونمائی کی ہے۔

دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے علی شمخانی نے ایران کے خلاف قرارداد 2231 کے ذریعے ’’ٹرگر میکنزم‘‘ لاگو کئے جانے کے اعلان کردہ امریکی عزم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ خود بھی جانتا ہے کہ وہ ایران پر اسلحے کے حوالے سے عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں میں توسیع نہیں کروا سکتا۔ انہوں نے لکھا کہ ٹرگر میکنزم ٹرمپ کے انتخاباتی ڈھونگ سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔

علی شمخانی نے امریکی جنگی جنون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے جنگ طلب عناصر کو چاہئے کہ وہ (امریکی) عوام کے اندر موجود ٹرمپ سے نفرت میں کمی لانے کے لئے کوئی اور رَستہ ڈھونڈیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button