یمن

یمن میں داعش اور القاعدہ کے دہشتگردسعودی فوجیوں کے ہمراہ لڑ رہے ہیں، یحیی سریع

شیعت نیوز : یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج کہا کہ ہمارے پاس ایسے شواہد اور دستاویزات ہیں جن میں البیضاء صوبے میں سعودی اتحاد کے شانہ بشانہ داعش اور القاعدہ ہمارے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نےکہا کہ یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے بیضاء کے قیفہ علاقے کے اطراف میں فوجی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں تکفیریوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور کئی علاقوں کو ان کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اور اسرائیلی یزیدوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ حسن نصر اللہ

یحیی سریع نے کہا کہ یہ ٹھکانے داعش اور القاعدہ کے بڑے ٹھکانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں 250 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک، زخمی اور گرفتار ہوئے۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مرکزی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنہ کو ہلاک اور کئی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر امریکی عراق سے باہر نہ نکلے تو ان کی خیر نہیں، استقامتی گروہوں کا انتباہ

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے مرکزی یمن کے صوبے البیضا کے شمال مغرب میں واقع الظہرہ کے علاقے میں داعشی دہشت گرد عناصر کے خلاف گھات لگار کر کاروائی کی اور ان عناصر کے فرار کا راستہ روک دیا۔ اس کاروائی میں ابوالولید العدنی نامی داعش کا ایک سرغنہ ہلاک جبکہ کئی دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح اطلاعات ہیں کہ یمن کے قیفہ کے علاقے میں سالم حسن الصعیمی نامی ایک اور داعشی سرغنہ کو اس کے چالیس دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انصاراللہ نے پیر کے روز بھی قیفہ کے علاقے میں ایک کاروائی کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button