عراق

عراق میں امریکی دہشت گرد فوجی نشانے پر، امریکہ کا ایک کانوائے عراق میں داخل

شیعت نیوز : عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 2 راکٹ داغے گئے ہیں۔ دوسری طرف امریکی فوج کا ایک کانوائے کویت سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کل رات التاجی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات کے حملے میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی رات بھی 3 کاٹیوشا راکٹ بغداد ایئر پورٹ کے اس حصے میں داغے گئے تھے جہاں داعش کا نام نہاد مقابلہ کرنے کے لئے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی نوجوان گاڑی تلے روند کر شہید ، راکٹ حملوں میں 5 یہودی آباد کار زخمی

در ایں اثناء کل بروز ہفتہ عراق کے جنوب میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے دو کانوائے کے راستے میں دھماکے بھی ہوئے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی دہشت گردوں کا ایک کانوائے کویت سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا ہے۔

اخبار العراق کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سرزمین میں داخل ہونے کے بعد امریکہ کے باوردی دہشت گرد عین الاسد فوجی اڈے کی جانب روانہ ہوئے۔ مذکورہ امریکی کاروان کے پاس بڑا فوجی ساز و سامان موجود ہے اور وہ بصرہ سے ہوتا ہوا صوبہ الانبار کے مغرب میں البغدادی کے علاقہ میں پہنچا اور وہاں سے عین الاسد میں داخل ہوگیا۔

امریکی ہیلی کاپٹروں نے عراق کے عین الاسد فوجی اڈے تک پہنچنے میں اس فوجی کانوائے کی فضائی نگرانی کی۔

واضح رہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ حملوں کے بعد سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی نقل و حرکت بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button