مشرق وسطی

بحرین کی اماراتی قیادت کو اسرائیل کے ساتھ معاہدہ برقرار کرنے پر مبارکباد

شیعت نیوز : بحرین کے امریکہ نواز بادشاہ حمد بن آل خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات سے متعلق سمجھوتے کے اعلان پر اسلامی ممالک کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خلیج فارس کی عرب ریاست بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

بحرینی بادشاہ نے اسرائیل اور امارات کے درمیان معاہدہ کرانے میں امریکہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ادھرامارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے مملکت بحرین کی جانب سے خطے کے مفادات اور اقوام کی امن وسلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی آزادی کوئی مذہبی فریضہ نہیں ہے۔ سعودی مفتی بدر العامر

واضح رہے کہ امریکہ کے زیر اثر خلیج فارس کی عرب ریاستیں اس سے قبل اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات قائم کئے ہوئے تھیں اور اب انھوں نے اپنے خفیہ تعلقات کو آشکار کرنا شروع کردیا ہے۔

ادھر ترکی، ایران، تیونس ، عراق، شام اور دیگر اسلامی ممالک نے خلیجی عرب ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں اور عالم اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے لئے بحرین، عمان اور سعودی عرب بھی صف میں کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرانے کا اعلان کیا تھا۔ امارات اور اسرائیل نے بھی باہمی تعلقات کے قیام کی تصدیق کی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امارات سے معاہدے کے بدلے میں اسرائیل نے فلسطینی اراضی پراپنی خود مختاری کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس معاہدے ہر دونوں ممالک تین ہفتوں کے اندر امریکہ میں ہونے والی ایک ملاقات میں دستخط کریں گے۔

اس اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان شرکت کریں گے اور معاہدے پر دستخط کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button