اہم ترین خبریںپاکستان

بھارتی خوشنودی کی خاطر سعودی عرب کا پاکستانی قوم کے خلاف بڑا اقدام

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو ہر سال 3ارب 20کروڑ کا ادھار تیل فراہم کرناتھا۔

شیعیت نیوز : پاک سعودی تعلقات میں کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے ۔پاکستان کے نام نہاد دوست اور برادراسلامی ملک سعودی عرب کا پاکستانی قوم کے کمر میں ایسا وار کے پوری قوم سیخ پا ہوگئی ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا جواب سعودی عرب نے بھارتی خوشنودی کی خاطرپاکستان پر کی جانے والی تمام مہربانیاں ختم کردیں، تمام قرضے واپس مانگ لیئے ادھار تیل کی فراہمی بھی فوری طور پر بند کردی ۔

تفصیلات کے مطابق امت مسلمہ کے سب سے بڑے خائن اور امریکہ واسرائیل کے سب سے بڑے حامی سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ وہ کیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی، پاکستان کی جانب سے سعودی عرب اور اوآئی سی کی منافقانہ کشمیر پالیسی پر تنقید کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو بلیک میل کرنے کیلئے تمام قرضے واپس مانگ لیئے ہیں اور پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی بھی فی الفور معطل کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما کی مسجد میں ایسی شرمناک حرکت کہ سن کرسرشرم سے جھک جائے

ذرائع کے مطابق کعبہ شریف اور مرقد رسول اکرم ؐ کے متولی اور خادم حرمین شریفین کے نام نہاد القابات کے حامل آل سعود خاندان نے پاکستان کی تمام تر خدمات اور احسانات کا بدلہ چکاتے ہوئے پاکستان کو تیل کی سپلائی بند کردی ہے ، اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے توانائی کے بدترین بحران کے شکار پاکستان کو ہر سال 3ارب 20کروڑ کا ادھار تیل فراہم کرناتھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین کون کر رہا ہے؟؟ وفاقی وزیر کا بڑا انکشاف

باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یک معاہدے کے مطابق پاکستان کو 77کروڑ ڈالر کا تیل بھی فراہم کرنا تھا جوکہ نہیں کیا اور مئی کے بعد سے سپلائی روکی ہوئی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ سعودی رضامندی اور خوشنودی کو مقدم رکھا ہے ورنہ توانائی بحران سے نپٹنے کیلئے برادر پڑوسی اسلامی ملک ایران نے بارہا پاکستان کو سستی بجلی اور تیل کی فراہمی کی پیشکش کی لیکن پاکستان نے ہمیشہ سعودی ناراضگی کے پیش نظر ان پیشکشوں کو ٹھکرایا ہے۔ ،

واضح رہے کہ پاک سعودی تعلقات میں تناؤکے بعد پاکستان نے چین کی مدد سے فوری طور پر 1ارب ڈالر کا قرضہ بھی گذشتہ دنوں سعودی عرب کو واپس کردیا ہے ، قرض کی باقی 2 ارب ڈالر کی رقم بھی جلد سعودی عرب کو واپس کرنے کی اطلاعات ہیں، دوسری جانب پاک سعودی کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے جلد سعودی عرب کے دورے کی بھی خبریں زیر گردش ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button