یمن

ولایت سے دوری امت اسلامیہ کی مشکلات کا بنیادی سبب ہے، سربراہ انصار اللہ

شیعت نیوز : یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک بدر الدین الحوثی نے ولایت سے دوری کو امت اسلامیہ کی مشکلات کا بنیادی سبب قرار دیا ہے۔

عید غدیر کی مناسبت سے یمنی عوام کو خطاب کرتے ہوئے تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ عالم اسلام اور عالم عرب اس وقت بے پناہ مشکلات سے دوچار ہے اور بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کا راہ حل امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ میں ہے، مگر سبھی کو یہ جان لینا چاہئے کہ امریکہ اور اسرائیل بذات خود خطے میں پیدا ہونے والی مشکلات کی جڑ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت بندرگاہ پر دھماکہ غیر ملکی میزائل یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے، صدرمیشل عون

تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ الٰہی تعلیمات سے دوری کے سبب امت اسلامیہ کے امور میں اغیار نے مداخلت کی راہ اپنا لی ہے اور یہی مداخلت خطے کے اسلامی اور عرب ممالک میں مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی وزیر خارجہ کی لبنان کے داخلی امور میں مداخلت، کورونا وائرس بے قابو

عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ ولایت ہی وہ عنصر ہے جو امت اسلامیہ کے دشمنوں کو لگام دینے، امت میں پیدا ہونے والے شگاف کو پُر کرنے اور الٰہی تعلیمات کے جاری و ساری رہنے کی ضمانت ہے۔

خیال رہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ گزشتہ پانچ برسوں سے مغربی، یورپی اور عربی حمایت یافتہ سعودی جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے اور اُس نے اب تک جارح سعودی دشمن کو اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button