عراق

عراقی عوام امریکہ کے خلاف جہاد کیلئے تیار، عراق کی انسان دوستانہ امداد

شیعت نیوز : عراق کے معروف اہلسنت مفتی نے کہا ہے کہ اس ملک کے اکثر شیعہ اور سنی مسلمان امریکہ کے خلاف جہاد کرنے اور امریکی فوج کو اس ملک سے نکالنے کیلئے تیار ہیں۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے معروف اہلسنت مفتی شیخ مہدی الصمیدعی کا کہنا ہے کہ عراق کے سنی مسلمانوں نے کافی ظلم سہے ہیں اور اب 2003 کی نسبت امریکہ کے خلاف جہاد کیلئے پہلے سے زیادہ آمادہ ہیں۔

عراق کے عوام نے اس سے قبل بھی اس ملک سے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کیلئے بھرپور آواز بلند کی تھی اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری 2020 کو عراق سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا کیلئے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت بندرگاہ پر دھماکہ غیر ملکی میزائل یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے، صدرمیشل عون

دوسری جانب عراق نے کہا ہے کہ لبنان کے لئے اسکی انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ جاری رہےگا۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے المیادین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیروت سانحے پر لبنانی حکومت و عوام سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی جانب سے انسانی، طبی اور ایندھن و توانائی سے متعلق امداد کا سلسلہ دوست ملک لبنان کے لئے جاری رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراق اور لبنان دو دوست ممالک ہیں جو کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں رہے اور ان کے درمیان باہمی تعاون ہمیشہ جاری رہا۔

گزشتہ روز عراق کی ارسال کردہ تیل مصنوعات کی پہلی کھیپ لبنان پہنچی ہے۔ لبنان میں تعینات عراقی سفیر نے کہا کہ باوجود اس کے کہ عراق لبنان کی مدد کرنے میں پیش پیش رہا مگر اُس کا نام مدد کرنے والے ممالک کی فہرست میں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے بیروت کے ہولناک سانحے کے بعد انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button