دنیا

امریکی المونیئم مصنوعات پر کینیڈا کی انتقامی کارروائی

شیعت نیوز : امریکہ کی جانب سے کینیڈا سے درآمد ہونے والے المونیئم پر دس فیصد ڈیوٹی لگانے کے بعد اس ملک نے بھی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کردی ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کینیڈا سے امریکہ برآمد ہونے والے المونیئم مصنوعات پر ڈیوٹی لگانے کے واشنگٹن کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوٹاوا بھی جوابی اقدام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا ایٹمی ہتھیاروں سے درپیش خطروں کے بارے میں انتباہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اوٹاوا پر اپنے سابقہ معاہدوں پرعمل نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ کینیڈا سے درآمد ہونے والی المونیئم مصنوعات پردوبارہ دس فیصد ڈیوٹی نافذ کریں گے۔ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق نئی ڈیوٹی سولہ اگست سے نافذ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : معاویہ اعظم پرویز الہی الائنس کو شکست، اراکین پنجاب اسمبلی نے توہین اہلبیتؑ بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا

امریکہ نے دوہزار اٹھارہ میں کینیڈا سے درآمد ہونے والی اسٹیل پر پچیس فیصد ڈیوٹی نافذ کی تھی تاہم مئی دوہزار انیس میں امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان آزاد تجارتی سمجھوتے کے بعد اسے منسوخ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مسئلہ کشمیر کے حل میں سعودی زیر سایہ چلنے والی او آئی سی رکاوٹ ہے

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں براجمان ہونے کے بعد سے مختلف ممالک حتی اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ بھی تجارتی جنگ شروع کررکھی ہے۔ امریکہ کے بہت سے حکام اور تجارتی کمپنیاں ٹرمپ کے ڈیوٹی پروگرام پر تنقید کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button