عراق

عراق کے صوبے ذی قار میں امریکی فوجی قافلے پر دھماکہ، متعدد گاڑیاں تباہ

شیعت نیوز : خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی شب عراق کے صوبے ذی قار میں امریکی دہشت گردوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔جس سے متعدد امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عراقی صوبے ذی قار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصان کے بارے میں رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

ذی قار پولیس کے مطابق امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو رات کے وقت نشانہ بنایا گیا جس کے ساتھ ہی قافلے میں موجود بھاری فوجی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ امریکی فوجی گاڑیوں کو لگی آگ بجھانے کے لئے فورا ہی فائر بریگیڈ کے عملے کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا تھا۔امریکی فوج کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ 3 ہفتے قبل بھی عراقی صوبے ذی قار میں ہی ایک امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے اس قافلے میں موجود متعدد بھاری و بکتر بند گاڑیاں جل کر خاک ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے علاقے دیرالزور پر امریکہ سے وابستہ کرد نیم فوجی ملیشیا کا حملہ

گزشتہ ہفتوں کے دوران دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کانوائے پر ہونے والا یہ چوتھا دھماکہ ہے۔

بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے اڈوں منجملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

دوسری جانب عراقی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے صوبہ نینوی سے داعش کے ساتھ منسلک 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قانون کی شق نمبر 4 کے تحت ان افراد کو داعش کے ساتھ رابطہ رکھنے کے جرم میں صوبے کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔

’’رووداو‘‘ نیوز چینل کے مطابق گرفتار شدہ 6 دہشت گردوں میں سے 2 احمد اور حسین، داعش کے ذیلی لشکر ’’الصارم البتار‘‘ میں سرگرم تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button