پاکستان

محکمہ داخلہ پنجاب نےمحرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرلی

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبے کے حساس اضلاع میں پولیس کیساتھ فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔

شیعیت نیوز : محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران ہونیوالی مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کیلئے انتطامات شروع کر دئیے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کیلئے فوج اور رینجرز طلب کر لی ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبے کے حساس اضلاع میں پولیس کیساتھ فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس میں فوج اور رینجرز کی صوبے میں تعیناتی کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button