عراق

عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کی کوششوں سے شمالی عراق میں مکمل امن

شیعت نیوز : عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ حشدالشعبی کے جوانوں نے گذشتہ دنوں سیکورٹی و انٹیلیجنس آپریشن کر کے شمالی عراق کو حادثات سے بچا لیا ۔

رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے شمالی محاذ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ علی الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ حشدالشعبی کے جوانون کی فوجی کارروائیاں مکمل امن و سیکورٹی کے قیام ، داعش دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کا پیچھا کرنے اور ان کے اہم خفیہ اڈوں کو تباہ کرنے کا باعث بنی ہیں ۔

حشدالشعبی کے عہدیدار علی الحسینی نے کہا ہے کہ رضاکار فورس حشدالشعبی کے جوانوں نے گذشتہ دنوں انٹیلیجنس اور سیکورٹی کارروائیاں انجام دے کر شمالی عراق کو حادثوں سے بچا لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ داخلہ پنجاب نےمحرم الحرام میں سیکیورٹی کیلیے فوج طلب کرلی

علی الحسینی نے مزید کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نہایت کمزور ہو چکا ہے اور عراق کی دیگر سیکورٹی فورسز کی ہم آہنگی سے داعش کے باقی ماندہ عناصر کا بھی پتہ لگا کر ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے ۔

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے بھی داعش کے باقیات کا مقابلہ کرکے ان کا قلع قمع کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کی خبر دی ہے۔

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے اس ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی واع کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گرد گروہ اور اس کے سرگرداں عناصر موسم گرما اور کورونا پھیلنے کے باعث ملک میں پیدا ہونے والے خاص حالات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردانہ کارراوئیاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

تحسین الخفاجی نے دہشت گردوں کا آسانی سے پتہ لگانے کے لئے تھرمل کیمروں کا استعمال کرنے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام سیکورٹی ایجنسیاں داعش کے باقیات کا پتہ لگانے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں اور وہ جاسوس طیاروں کے ذریعے مزید مشترکہ کارروائیاں انجام دیں گی۔

نودوہزار سترہ میں داعش کی شکست کے باوجود عراق کے بعض علاقوں میں داعش کے باقیات موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں ۔

عراق کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق مئی اور جون دوہزار بیس کے دوران عراقی فورسس اور حشدالشعبی کی کارروائیوں میں داعش کے ساتھ جڑے ہوئے تقریبا چار سو انیس دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button