عراق

عراق: دہشت گرد گروہ داعش کے کئی ٹینک اور آئل ٹینکر تباہ

شیعت نیوز : عراق کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے کرکوک میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے کئی ٹینک اور آئل ٹینکر تباہ ہو گئے۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے المعلومہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے المقدادیہ میں داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر دیا۔

عراقی فوج کے 6 اہلکار صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک حملے میں جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

در ایں اثناء کل صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک حملے میں عراق کے 2 فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد داعش دہشت گردوں کا پیچھا کرنے اور ان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف تحریک نفاذفقہ جعفریہ کاکراچی پریس کلب پر احتجاج

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ایک بار پھر اپنے ملک سے امریکی دہشت گردوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا ہے کہ حشد الشعبی اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کا فیصلہ، بنیادی طور پر تحریک مزاحمت کے بہادر کمانڈروں کے خلاف امریکہ کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے مربوط ہے۔

حشد الشعبی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت عراق پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی خواہاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں امریکہ سے گفتگو شروع کر دی ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے میں حکومت امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کے بعد عراق کے پارلیمانی اراکین نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بل کو منظوری دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button