پاکستان کی اہم خبریں

راجن پور، سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا 5دہشتگرد ہلاک

شیعیت نیوز : راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں 5 اگست کو مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں یوم استحصال منائیں گے، شاہ محمود قریشی

کاؤنٹر ٹیررازم کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دس سے پندرہ کلو وزنی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا، بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چلاس میں سی ٹی ڈی نے داعشی کمانڈر کو گرفتار کرنے کیلیئے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تھا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار اور دو شہری شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button