دنیا

چین کے شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے سے امریکی پرچم سرنگوں

شیعت نیوز : چین کے شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت بند کر دیئے جانے کے بعد قونصل خانے کی عمارت سے امریکی پرچم اتار دیا گیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سیچوآن کے صدر مقام چنگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت سے امریکی پرچم اتار دیا گیا۔ چنگدو میں امریکی قونصل خانہ بند ہو جانے کے بعد اس عمارت کے اطراف میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

چین کے شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت بند کر دیئے جانے کے بعد عملے کے افراد نے قونصل خانے کو ترک کر دیا ہے۔

چین کی جانب سے یہ اقدام امریکی شہر ہیوسٹن میں چین کا قونصل خانہ بند کئے جانے کے بعد عمل میں لایا گیا اور امریکی سفارت کاروں کو جمعے تک قونصل خانہ بند کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل نے بھی تحفظ بنیاد اسلام بل مسترد کرکے چودھری پرویز الہی کو رسوا کردیا

امریکہ میں چین کا قونصل خانہ خالی کر دیئے جانے کے بعد بعض امریکی عہدیدار سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ دروازوں کے شیشے توڑ کر غیر قانونی طور پر عمارت میں داخل ہو گئے۔

امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ کے بعد سفارتی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کو بند کیا تھا جس پر چین کا اب یہ رد عمل سامنے آیا ہے۔

دوسری طرف چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور چین کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑا دشوار قرار دیا۔

المیادین ٹی وی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات بہت ہی پیچیدہ اور دشوار مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ کو قرار دیا۔

خیال رہے کہ تجارت کے موضوع پر چین اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والی جنگ، اب سفارتی محاذ آرائی کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button