اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب اسمبلی کے فرقہ وارانہ تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف شہلا رضا بھی میدان میں آگئیں

شیعیت نیوز : پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے بھی پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے فرقہ واریت پر مبنی تحفظ بنیاد اسلام بل کی مخالفت کردی۔

شہلا رضا نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ پنجاب اسمبلی کے متنازعہ بل پاس کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اہل بیت علیہ السلام ہیں، پنجاب اسمبلی کے فرقہ وارانہ بل کو مسترد کرتے ہیں، علامہ مبارک موسوی

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں داعشی سرغنہ معاویہ اعظم اور ضیاءالحق کی باقیات ق لیگ کے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدریپرویز الہی کے گٹھ جوڑ سے فرقہ واریت پر مبنی بنیاد اسلام بل منطورکروالیا گیا جس میں اہل بیت کو علیہ السلام کی جگہ رضی اللہ لکھا جائے گا اور مولا علیؑ سے جنگ کرنے والوں کو بھی رضی اللہ لکھنے کا بل منظور کروایا گیا ہے۔

اس بل کے خلاف پورے ملک میں شیعہ سنی مسلمان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور فرقہ واریت پر مبنی اور اہل بیت علیھم السلام کی شان گھٹانے کی کوشش پر مبنی اس تحفظ بنیاد اسلام بل کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button