پاکستان

پاراچنار کا امن ہر قیمت پر بحال کیا جائے، علامہ امین شہیدی

شیعیت نیوز : امت واحدہ کے سربراہ اور مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی نے پاراچنار دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار کا امن ہر قیمت پر بحال کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری جماعت کے پالتو پاراچنار کے امن کو تباہ کرنے کے لئے ایک بار پھر بلوں سے باہر نکل آئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں معاویہ اعظم پرویز الہی گٹھ جوڑ، وطن عزیز کو مذہبی منافرت کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ یہ علاقہ سلسلہ وار کشت و خون کا متحمل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سن 2017 والی صورتحال دوبارہ پیدا کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے، پاراچنار کا امن ہر قیمت پر بحال کیا جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاراچنار شہر میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button