دنیا

نائجیریائی شہریوں کی غریبوں کی مدد کرنا بھاری پڑی، بوکو حرام نے سر قلم دیئے

شیعت نیوز : دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے درمیان شمال مشرقی نائجیریا میں عام لوگوں کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ بڑھانے والے نیک افراد کے سر تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے قلم کردیئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جس طرح پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے غذائی اشیا اور ضرورت کی چیزوں کی کمی ہے اسی طرح نائجیریا کے دور دراز علاقوں میں بھی غذائیں، پانی اور طبی وسائل پہنچانے گئے پانچ افراد جون کے مہینے میں لا پتہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی دوستی، تل ابیب پہنچی پہلی پرواز

یہ افراد ایک ویڈیو میں نظر آئے، حالانکہ یہ ویڈیو ان کی زندگی کا آخری ویڈیو ثابت ہوا اور تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے وحشی گری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے سر قلم کر دیئے۔

تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے اس وحشیانہ اقدام کی عالمی سطح پر پرزور مذمت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی طیاروں کی ایران کے مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنے کی کوشش

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انٹرنیشنل امدادی گروہ اور حکومت کے لئے کام کرنے والے پانچ نائجیریائی شہریوں کا تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے اسی سال جون کے مہینے میں اغوا کر لیا تھا ۔

حکام کے مطابق ان کی رہائی کے لئے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور بعد میں انہیں کیمرے کے سامنے ہی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں غیر ملکی طاقتوں کی موجودگی غیر قانونی ہے۔ ایرانی مستقل مندوب

مقامی میڈیا گروپ کی جانب سے جاری فوٹیج کے مطابق، ہوسا زبان میں ایک نامعلوم آواز میں کہا گیا’’ یہ کافروں کے لئے ایک پیغام ہے، جو ہمارے لوگوں کو دھوکہ دینے اور ہمارے لوگوں کو کافر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button