پاکستان کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

شیعیت نیوز : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے قابض فوج نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایران کا چاہ بہار بندرگاہ سے انڈیا کو الگ کرنا اہم پیشرفت ہے، جماعت اسلامی

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button