جہاد النکاح کیلیے شام جانے والی داعشی دلہن شمیمہ بیگم کو برطانیہ واپس آنے کی اجازت مل گئی

شیعیت نیوز : برطانیہ کی اعلیٰ عدالت نے برطانوی شہری داعشی دلہن شمیمہ بیگم کو برطانیہ واپس آ کر اپنی شہریت منسوخ ہونے کے مقدمے کی پیروی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یاد رہے کہ شمیمہ بیگم جن کی عمر اس وقت 20 سال ہے وہ ان تین سکول کی طالبات میں سے ایک تھیں جو 2015ء میں لندن کو چھوڑ کر شام میں عالمی دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ داعش کے دہشتگردوں سے جہاد النکاح کی غرض سے شام چلی گئی تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ایران کا چاہ بہار بندرگاہ سے انڈیا کو الگ کرنا اہم پیشرفت ہے، جماعت اسلامی
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جہاد النکاح کی غرض سے داعش مین شامل ہونے والی شمیمہ بیگم کے بارے میں 2019ء میں جب یہ معلوم ہوا کہ وہ شامی مہاجرین کے ایک کیمپ میں موجود ہیں تو برطانیہ کے ہوم آفس یا وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی بنیادوں پر ان کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔داعشی دلہن شمیمہ بیگم کو برطانیہ واپس آنے کے فیصلے کے بارے میں تازہ عدالتی فیصلے پر ہوم آفس نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی اجازت لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت کے لیے لازم ہو گیا ہے کہ وہ 20 سالہ داعشی دلہن شمیمہ بیگم کو جو کہ شام کے مہاجر کیمپ روج میں موجود ہیں، برطانیہ واپس لا کر عدالت میں پیش ہونے کا راستہ تلاش کریں جبکہ اس سے قبل حکومت یہ کہہ چکی ہے کہ وہ شمیمہ بیگم کو مہاجر کیمپ سے واپس لانے کے لیے کچھ نہیں کرے گی۔