پاکستان کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید3 کشمیری نوجوان شہید

شیعیت نیوز : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع لگام میں جمعہ کو قابض بھارتی فورسز اورکشمیری جوانوں کے مابین مسلح معرکہ آرائی میں تین کشمیری حریت پسند جوان شہید ہوگئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں باجوڑ، سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہید7 زخمی

یہ معرکہ آرائی ضلع کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں ژمر گاؤں میں پیش آئی۔ پولیس نے معرکہ آرائی کے دوران تینکشمیری جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی۔ شہید کشمیری جوانوں کی شناخت تاہم ابھی نہیں ہوئی ہے۔

آج علی الصبح بھارتی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ژمر گاؤں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران کشمیری جوانوں اور بھارتی قابض سیکیورٹی فورسز میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button