پاکستان کی اہم خبریں

باجوڑ، سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہید7 زخمی

شیعیت نیوز : باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کے قریبی علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افرادشہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں آرمی چیف کی برادر اسلامی ملک عراق کو سلامتی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شامل ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہشہید ہونے والوں کی میتیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جہاں سے ان کی میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button