دنیا

امریکہ کے اہم ترین سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک

شیعت نیوز : امریکہ کی اہم ترین شخصیات بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بزوس، سابق صدر اوباما اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ ہیکنگ بظاہر بٹ کوائن سے متعلق جعلسازی کے لیے کی گئی۔

امریکہ کی اہم ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے ایسے ٹوئٹ کیے گئے جن میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا، وہ دگنی کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : چین کا ہانگ کانگ کے مسئلہ پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم

اوبر اور ایپل ٹوئٹر ہینڈلز سے بھی ایسے ہی ٹوئٹ کیے گئے، جن دیگر اہم شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک کیے گئے ہیں ان میں وارن بفیٹ ریپر کانیئے ویسٹ اور نیویارک کے سابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شیئر دو اعشاریہ تین فیصد گرا دیے ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس کے انٹرنل سسٹمز تک رسائی حاصل کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود دنیا کی با اثر شخصیات کے اکاؤنٹ کو ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت گھر سے ہونے لگی، بھتیجی نے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ جن ملازمین کو اندرونی سسٹم تک رسائی حاصل ہے انہیں ہیکرز نے نشانہ بنایا جنہوں نے اکاؤنٹس پر کنٹرول حاصل کیا اور ان کی جانب سے ٹوئٹ کیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ ہیکرز نے اور کیا سرگرمیاں انجام دی ہیں یا معلومات حاصل کی ہیں اور جیسے ہی ہمیں مزید کچھ معلوم ہوگا ہم عوام کو مطلع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button