آرمی چیف کی برادر اسلامی ملک عراق کو سلامتی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
شیعیت نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، ایران نے سی پیک کی حمایت کا اعلان کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
جنرل قمر باجوہ نے عراقی سفیر کو عراق کی ترقی اور سیکورٹی امور میں ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی۔ عراقی سفیر حامد عباس نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔







