دنیا

امریکہ شام میں برسرپیکار دہشت گردوں تک اسلحہ پہنچا رہا ہے۔ گیناڈی گیٹیلوف

شیعت نیوز : اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے گیناڈی گیٹیلوف نے روسی اخبار ایزویسٹیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے اندر اپنی انسانی امدادی سرگرمیوں کو وہاں برسرپیکار دہشت گردوں تک اسلحہ پہنچانے کے لئے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

گیناڈی گیٹیلوف نے کہا کہ یہ بات کسی کے لئے ڈھکی چھپی نہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے اندر ہونے والی انسانی امدادی سرگرمیوں کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت گھر سے ہونے لگی، بھتیجی نے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ شام کے اندر ہونے والی انسانی امدادی کارروائیوں کے درپردہ امریکہ اور اس کے اتحاد شامی حکومت اور سالمیت کو کمزور بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، ایران نے سی پیک کی حمایت کا اعلان کردیا

گیناڈی گیٹیلوف نے کہا کہ امریکی اپنے مذموم سیاسی اہداف تک پہنچنے کے لئے حتی دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے اندر بھی اقتصادی، سیاسی و انسانی امدادی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : استغفراللہ ، آل سعود نے مدینہ میں شرمناک کام کی اجازت دے ڈالی

روسی سفارت کار نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امداد کو شام کے اندر پہنچائے۔ گیناڈی گیٹیلوف نے کہا کہ میں یورپ کو یقین دلواتا ہوں کہ شامی حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button