شہداء کشمیر کے لہو کے ایک ایک قطرے کا انتقام لیں گے، آئی ایس پی آر

13 جولائی, 2020 12:52

شیعیت نیوز : یوم شہدائے کشمیرکے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج نے شہداء کشمیر کو زبردست سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر، کشمیر آزادی کے لیے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے، انشاء اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر شیعت نیوز کا فیس بک پیج بلاک

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا منایا جاریا ہے اور وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

واضح رہے کہ 1931ء میں ڈوگرہ فوج نے 22 کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہیدکیا تھا، یہ شہدا عبدالقدیرخان غازی کے خلاف مقدمے پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے اور ڈوگر فوج نے سری نگر جیل کے باہر موجودکشمیریوں پر اذان دینے پرفائرنگ کردی تھی۔ کشمیریوں کی شہادت پرڈوگرہ راج کے خلاف اٹھنا کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی ابتداتھی اور 1931ء سے اب تک کنٹرول لائن کے اطراف 13 جولائی کو یوم شہدا کے طور پر منایا جاتا ہے۔

9:58 صبح جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔