اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

تمام صیہونی مراکز ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں۔ القدس بريگيڈ

شیعت نیوز : فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بريگيڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائيل کے تمام اہم مراکز ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں۔

ابو حمزہ نے جمعرات کو ’’البنیان المرصوص‘‘ نامی جنگ کی چھٹی سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ القدس بریگیڈ کے پاس ایسے میزائل ہیں جو پورے مقبوضہ فلسطین میں واقع تمام صیہونی مراکز اور اسرائيل کی حیاتی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج القدس بریگيڈ کے پاس سب سے زیادہ فوجی وسائل ہیں اور وہ سب سے زیادہ تعداد میں میدان میں موجود ہے، جس کا اس نے فلسطینی قوم اور امت مسلمہ سے وعدہ کر رکھا ہے۔

ابو حمزہ نے کہا کہ بنیان المرصوص جنگ کے اکاون دنوں کے دوران القدس بریگیڈ نے غزہ کے قریب واقع صیہونی کالونیوں سے لے کر غاصب صیہونی حکومت کے بڑے شہروں تک پر راکٹ فائر کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی نے داعش کے 6 خطرناک دہشت گرد عناصر گرفتار کر لیے

فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بريگيڈ کے ترجمان نے کہا کہ اس جنگ میں اس بريگيڈ اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے حقیقی معنوں میں زمینی اتحاد اور اپنے وطن نیز انسانیت کے دفاع کا مظاہرہ کیا تھا۔

دوسری جانب آج بروز جمعہ اسرائیلی فوجیوں نےغرب اردن کے شمالی علاقے کفل حارس میں فائرنگ کر کے ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو جو اپنے دوستوں کے ساتھ جا رہا تھا شہید کردیا۔

قدس شہر اور غرب اردن کے حالات غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جانب سے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے منصوبے کے بعد خراب ہوئے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے یکم جولائی سے غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر تمام فلسطینیوں کی شدید مخالفت اور مختلف ممالک کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ کے بعد وہ اپنے اس جارحانہ منصوبے پر عمل درآمد کو ملتوی کرنے پر مجبور ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button