سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے قہر ، سعودیوں پر پابندیاں

شیعت نیوز : سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا کے مزید 3 ہزار 36  نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار327 ہو گئی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے بڑھتے قہر سے اب تک 2 ہزار 100 افراد ہلاک ہوئے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک میں کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ افراد، کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے خلاف مقابلے میں شہید جنرل سلیمانی کا کردار کلیدی رہا ہے۔ امریکی خبرنگار

دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت نے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مجرم سعودی شخصیات بالخصوص صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نےکہا کہ سعوی عرب کے شاہی مشیر اور خاشقجی کے قتل کے منصوبہ ساز سعود القحطانی اور سابق ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد عسیری کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث  اور خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی شخصیات کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

برطانوی حکومت نے بیس سعودیوں، پچیس روسیوں، دو میانمار کے فوجی افسروں اور شمالی کوریا کی دو تنظیموں پر پابندی عائد کی ہے۔ ان سب پر سنگین نوعیت کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button