اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری، ایک جوان شہید

شیعت نیوز : کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنت نظیروادی کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور قابض بھارتی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک جوان شہید ہو گیا۔

کشمیری ذرائع نے اس حوالےسے خبر دی ہے کہ جنت نظیر وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مریضوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ناپاک اسرائیلی منصوبے عرب حکمرانوں کے اختلافات کا نتیجہ ہیں۔ موسی ابو مرزوق

بھارتی فوج نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک جوان کو شہید کردیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ کے گاسو نامی علاقے میں حریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر تلاشی آپریشن شروع کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: بغداد ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر راکٹ حملہ، داعش کا اعتراف

کشمیری ذرائع نے خبر دی ہے کہ لواحقین اپنے پیارے کی لاش کے لیے منتیں کرتے رہے لیکن بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

دریں اثنا پلوامہ کے گاسو نامی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ سے بھارتی فوج اور کشمیری پولیس پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، گزشتہ ماہ 54 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیرکے کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button