اہم ترین خبریںعراق

عراق: بغداد ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر راکٹ حملہ، داعش کا اعتراف

شیعت نیوز : عراقی ذرائع کا کہناہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر ایک راکٹ داغا گیا۔ دوسری طرف داعش نے عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔

رپورٹ مطابق پیر کی علی الصبح بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر ایک راکٹ داغا گیا تھا۔

آئی آر آئی بی نے خبردی ہے کہ یہ راکٹ بغداد ائیر پورٹ کے اس فوجی حصے میں داغا گیا جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔ ابھی تک راکٹ داغے جانے کی تفصیلات اور ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد کے امریکہ کے فوجی اڈوں پر کئی راکٹ داغے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سیستانی کی اہانت آل سعود کی فرقہ وارانہ سوچ کی عکاس ہے۔ شیعہ اور سنی علماء

عراقی عوام اور عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں، عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا انخلا چاہتی ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

دوسری طرف بد نام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔

دوسری جانب عراق کے صدر برہم صالح، وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں ہشام الہاشمی کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اورر انھیں قرار واقعی سزا دینے پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کل رات ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام کے اختتام کے بعد واپسی پر اپنے گھر کے قریب مسلح دہشت گرد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button