پاکستان

کرم میں ہونے والے موجودہ فساد کا ذمہ دار ڈی سی شاہ فہد ہے، علامہ حمید امامی

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ کرم میں موجودہ فساد کا ذمہ دار ڈی سی شاہ فہد ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر شاہ فہد کو گھر بھیجے اور پاراچنار کے مذہبی رہنماؤں کیخلاف درج ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے شاہ فہد کرم میں ڈی سی تعینات ہوا ہے، وہاں ایک فتنہ ختم نہیں ہوتا تو دوسرا فتنہ شروع ہو جاتا ہے، جس کی زندہ مثال حاجی عابد حسین جعفری صدر تحریک حسینی، علامہ مزمل حسین، علامہ سید تجمل حسین و دیگر معزیزین قوم پر ایف آئی آر کا اندراج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکام بالا، وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی کے سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس نالائق ڈی سی کو گھر بھیجا جائے، تاکہ ضلع کرم میں شیعہ، سنی عوام آرام سے زندگی بسر کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button