اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں 1 لاکھ سے زائد مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

شیعت نیوز : پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 1 لاکھ 4649ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار809 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد86 ہزار795، پنجاب میں77 ہزار740 ، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار938، بلوچستان میں 10 ہزار608، اسلام آباد میں 13 ہزار082، آزاد جموں وکشمیر میں1135 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد1511 ہو گئی ہے۔

جیکب آباد ، عزاداروں پر ایف آئی آر کے خلاف شیعہ تنظیموں کی بھوک ہڑتال جاری

ملک بھر میں کورونا کے104649مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد217809 ہے، جن میں سے 5 ہزار 50 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جب کہ ملک بھر میں 491 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 افراد کورونا کے ہاتھوں دار فانی سے کوچ کر گئے۔ جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 473ہو گئی، پنجاب میں ایک ہزار 762، سندھ میں ایک ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 951، اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 121، گلگت بلتستان 26 اور آزاد کشمیر میں 30 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button