اہم ترین خبریںپاکستان

دفتر حرمِ امام حسینؑ کے وفد کا احسان الحکیم کی سربراہی میں خصوصی دورہ پاکستان،شیعہ سنی علمائے کرام سے ملاقات

وفد نے پاکستان میں شیعہ سنی علمائے کرام اور تعلیمی تحقیقی اداروں کا دورہ کیا۔

 شیعیت نیوز: دفتر حرمِ امام حسین عتبہ حسینیہ کے وفد کا پاکستان میں خصوصی دورہ جاری ہے۔

وفد کی سربراہی الحکمت تحریک کے رہنما الشیخ احسان الحکیم کر رہے ہیں۔

وفد نے پاکستان میں شیعہ سنی علمائے کرام اور تعلیمی تحقیقی اداروں کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آستانہ حسینیہ (دفتر حرمِ امام حسین عتبہ حسینیہ) کے وفدکی علامہ ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کی دعوت پر وفد نے پاکستان کی جید شخصیات سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،قائد تحریک جعفریہ علامہ ساجدعلی نقوی،عراقی سفیر حامد لفتہ،پیر آف بری پیر حیدر شاہ گیلانی،مفتی محمد سعید، اور پیر ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی۔

وفد نے حرم امام حسین کی جانب سے خصوصی تبرکات بھی پیش کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button