اہلبیتؑ پر انگلی اٹھانے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہوسکتا، متحدہ میلاد کونسل
شیعت نیوز : متحدہ میلاد کونسل کے چیئر مین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا ہے کہ اہلبیتؑ اور صحابہ کرام ؓ پر انگلی اٹھانے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہوسکتا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری نے علی والا میں سیدہ کائنات سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پیارے نبی کی لختِ جگر سیدہ فاطمۃ الزہراء کائنات کی سب سے سچی خاتون اور جنتی عورتوں کی سردار ہیں، ان کی عصمت و طہارت کی ضمانت قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے خود دی ہے، آپ کی سیرت و کردار پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔
قومی اسمبلی میں گستاخ دختر رسول اشرف جلالی ملعون کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
انہوں نے کہا کہ آج کچھ لوگ امت کی غیر متنازعہ اور معتبر شخصیات کے خلاف متنازعہ گفتگو کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں، جس کی جتنی زیادہ مذمت کی جائے کم ہے، کسی بھی مسلمان کیلئے صحابہ کرام اور اہل بیتؑ اطہار کی مقدس ہستیاں انتہائی قابل احترام ہیں، جن پر انگلی اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیئے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں، جو امت کی قابل احترام شخصیات کے خلاف گفتگو کرکے اہل ایمان کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے اور فرقہ واریت کا سبب بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل اس طرح کے فتنوں کے خلاف آواز بلند کرنا اپنے ایمان کا جزو سمجھتی ہے، سیمینار میں متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری، میزبان علامہ عبدالوحید سعیدی، رکن الدین حامدی، راو عارف رضوی، علامہ امیر اظہر سعیدی، علامہ سعیداختر، قاری غلام جیلانی نقشبندی، حافظ منظور الہیٰ، مفتی شوکت فیضی، انجینئر فخرالاسلام بھٹہ، سید ناظم حسین شاہ، ثمر حامدی، صاحبزادہ کامران عالم نقشبندی، قاری تنویر سعیدی، محمد امجد بھٹہ، عبدالحمید بدری، دانش علی مرزا و دیگر شریک تھے۔







