دل کرتا ہے گستاخ اشرف جلالی کی زبان گدی سے کھینچ لوں ، سید عمران احمد شاہ
شیعت نیوز : رکن قومی اسمبلی سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ میرا دل کرتا ہے کہ گستاخ دختر رسول اشرف آصف جلالی ملعون کی زبان گدی سے کھینچ لوں۔
تفصیلات کے مطابق این اے 147 ساہیوال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سید عمران احمد شاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ بطور امتی اور سید ہونے کے ناطے ہم دکھی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ آصف اشرف جلالی توبہ کرے، ورنہ ہم اس کی گستاخی کو معاف نہیں کرینگے۔
قومی اسمبلی میں گستاخ دختر رسول اشرف جلالی ملعون کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق اس گستاخ کو سزا دی جائے، میرا ایمان تقاضا کرتا ہے کہ اسے پکڑ کر اس کی زبان گدی سے کھینچ کر نکال دوں تاکہ وہ بات ہی نہ کرسکے۔







