اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل کا اسلامی تحریک کے نام سے گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

شیعت نیوز : شیعہ علماء کونسل نے اسلامی تحریک کے نام سے گلگت بلتستان الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان کے نام سے بھرپور حصہ لے گی، اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان سے متعلق بھارت کے گمراہ کن بیان ، پاکستان اینٹ کاجواب پتھرسےدے،شیخ میرزاعلی

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عہدیداران و کارکنان تیاری کرلیں۔ اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے اور تمام حلقوں سے امیدواروں کے نام طلب کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا اعلان ہونا مستحسن اقدام ہے، توقع کرتے ہیں کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button