اہم ترین خبریںپاکستان

قومی اسمبلی میں گستاخ دختر رسول اشرف جلالی ملعون کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

شیعت نیوز : قومی اسمبلی میں گستاخ دختر رسول حضرت فاطمہ ؑ اشرف آصف جلالی ملعون کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

ملعون اشرف آصف جلالی کے خلاف قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمالی نے پیش کی ۔

قرار دار میں کہا گیا کہ رسول اکرم حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ فاطمہ میرا ٹکڑا ہے جس نے اسے اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی۔

پنجاب اسمبلی میں گستاخ حضرت فاطمہؑ اشرف جلالی ملعون کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ فورم ملعون اشرف جلال؛ی کی جانب سے سوشل میڈیا پر حضرت فاطمہ ؑ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتا ہےاور اسے پوری امت کی دل آزاری تصور کرتا ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ اشرف آصف جلالی ملعون کی جانب سے سیدہ فاطمہ ؑ کی شان میں گستاخی اسلامی تعلیمات کے منافی اور ناقابل قبول ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ فورم اس گستاخی کو قومی بیانیے اور پیغام پاکستان کے متفقہ اعلامیہ کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومتی سطح پراس کے خلاف اقدامات اٹھائے جانا ناگزیر ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک کہ اشرف آصف جلالی ملعون کی جانب سے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شان میں گستاخی کے بعد ملک بھر کے شیعہ سنی علماء کرام کی جانب سے شدیدمذمت اور گستاخ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے جبکہ قائد اہل سنت پیر معصوم شاہ نے اس ملعون کو اہل سنت سے خارج قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button