اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور، ملعون اشرف جلالی کی گستاخی کے خلاف ماتمی انجمنوں کا احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز : گستاخ دختر رسو ل اشرف آصف جلالی ملعون کے خلاف لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے ماتمی انجمنوں نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ۔

مظاہرین نے بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے پر تحریک لبیک کے اشرف آصف جلالی کیخلاف 295 سی کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

شیعہ تنظیموں نے ضلع کچہری سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی اور پھر سول سیکرٹریٹ کے گیٹ پر دھرنا دیا۔ مظاہرین نے اشرف آصف جلالی ملعون کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

ملتان، گستاخ دختر رسول ملعون اشرف آصف جلالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اشرف آصف جلالی ملعون نے بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا ہے، اس کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس ملعون کیخلاف گستاخی کرنے پر آرٹیکل 295 سی کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انتظامیہ کو اس ملعون کیخلاف 295 سی کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کیلئے 6 جولائی کا الٹی میٹم دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر 6 جولائی تک کارروائی نہ ہوئی تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کو محدود کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گستاخ اشرف آصف جلالی ملعون کیخلاف شیعہ سنی افراد نے اندراج مقدمہ کی درخواستیں دی ہیں مگر توہین رسالت کی دفعہ شامل نہیں کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہاس گستاخ کیخلاف توہین رسالت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button