سعودی عرب

سعودی عرب نے کورونا وائرس وبا کو بہانہ بنا کر حج کو بھی محدود کردیا

شیعت نیوز : سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رواں سال کورونا وائرس وبا کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا، سعودی عرب میں مقیم شہری ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ اور ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث حج کے شرکاء کی تعداد محدود رکھی جائے گی جس سے حج کے دوران عازمین کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں سعودی وزارت صحت کی جانب سے حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رواں سال حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والے افراد حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور، ملعون اشرف جلالی کی گستاخی کے خلاف ماتمی انجمنوں کا احتجاجی مظاہرہ

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رواں برس حج کے دوران حاجیوں کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کہ ہم دنیا بھر کے مسلمانوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ فیصلہ حرمین شریفین کے زائرین کی صحت و سلامتی کے خاطر کیا گیا ہے۔

حج سے متعلق سعودی حکومت کی جانب سے کسی حتمی اعلان میں تاخیر کی بنا پر انڈونیشیا نے پہلے ہی اپنے شہریوں کو حج میں شریک ہونے سے روک دیا تھا ۔

بعدازاں ملائیشیا، سینیگال اور سنگاپور کے بعد تھائی لینڈ، بھارت، برونئی اور جنوبی افریقہ نے بھی اپنے شہریوں کی حج میں عدم شرکت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی حکومت فروری ہی میں عمرے پر پابندی عائد کرچکی ہے اور گزشتہ ہفتے تین ماہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے باجود عمرہ ادائیگی پر پابندی برقرار رکھی گئی ہی۔

یاد رہے کہ تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مختلف ممالک سے جاتے ہیں تاہم کورونا کی وجہ سے رواں سال یہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button