گستاخ اشرف جلالی ملعون کی ریاستی اداروں اور اہلسنت علماء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

20 جون, 2020 16:58

شیعت نیوز: گستاخ دختر رسول حضرت فاطمہؑ اشرف جلالی ملعون نے گستاخی کے بعد اب ریاستی اداروں پر بھی بھونکنا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملعون اشرف جلالی اپنے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوتے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ۔اشرف جلالی نے کہا کہ میرے خلاف ایف آر کاٹنے والے ایس ایچ او کو لٹکایا جائے، کیا تھانوں میں جانور بیٹھے ہیں؟ ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے اور ایف آئی آر درج کروانے والوں کو 80 کوڑے مارے جائیں۔

بن سلمان نے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کا نیا ٹاسک تحریک لبیک کو دے دیا

شاد باغ لاہور میں کانفرنس سے خطاب میںملعون اشرف جلالی نے کہا کہ حکومت نے دباو میں آکر میرے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، میں نے وہ الفاظ بولے ہی نہیں، جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا گیا۔ اشرف جلالی نے کہا کہ میری طرف سے سیدہ پاک کی طرف خطا کار کا لفظ منصوب کیا گیا جو کہ جھوٹ ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ جتنے لوگوں نے یہ الزام لگایا ہے، ان سے ثبوت مانگے جائیں، ثبوت نہ دینے پر 80 کوڑے مارے جائیں۔

جبکہ ملعون کی ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ملعون نے سیدہ فاطمہؑ کو نعوذ باللہ خطاکار کہا ہے۔

ملعون اشرف جلالی نے کہا کہ میں پاکستان کے کروڑوں سنیوں کی نمائندگی کر رہا ہوں جبکہ قائد اہل سنت پیر معصوم نقوی سمیت کئی اہل سنت اکابرین نے ملعون آصف جلالی کو خارجی اور ناصبی کہہ کر اہل سنت سے خارج قرار دیا ہے۔

ملعون اشرف جلالی نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میں نے سیدہ فاطمہؑ کو خطا کار نہیں کہا بلکہ مجھ پر یہ الزام لگایا گیا ہے۔ اشرف جلالی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حرمت سیدہؑ پر ہم ہر شہر میں دھرنا دے سکتے ہیں، ہم نے اپنے کارکنوں کو روکا ہوا ہے، ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پاکستان بھر میں دھرنے دیں گے اور گستاخان زہراء کے پتلے جلائیں گے۔

گستاخ دختر رسول ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں, قائد اہل سنت کا بڑا اعلان

ملعون نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں کو 80 کوڑے مارے جائیں اور ان کیخلاف توہین رسالت کی ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں فاطمہ زہراؑ کو صدیقہ کبریٰ کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہے تو میرے خلاف 295 سی کے تحت مقدمہ درج کرکے سزا دی جائے۔ اشرف جلالی نے کہا کہ جن اہلسنت علماء نے ہمارے خطاب کو کاٹ کر پیش کیا، انہیں بھی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنی علماء نے سنے سنائے بغیر فتوے جاری کر دیئے۔ انہوں نے اہلسنت مفتی یاسین اور سرور چشتی پر بھی کڑی تنقید کی۔

5:01 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔