یمن

یمن کے صوبہ صعدہ اور مآرب پر سعودی حملے بدستور جاری

شیعت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ اور مآرب پر شدید بمباری کر کے عام شہریوں کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے رازخ اور شدا اور اسی طرح صوبہ مآرب کے مجزر کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کی وجہ سے مکانات کو بھاری نقصان پہنچا۔ تاہم ابھی تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں۔ اس دوران جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔ اسکے علاوہ ملک کی بنیادی شہری تنصیبات بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب و عرب امارات کا اسرائیل سے تعلق اور دوستانہ تعلقات جلد منظر عام پر آ جائیں گے

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سعودی عرب کو خوش کرنے کے مقصد سے بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی بلیک لسٹ سے سعودی اتحاد کو نکال دیا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام اپنی سالانہ رپورٹ میں دعوی کیا کہ یمن پر سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں یمنی بچوں کی شہادت اور یا جسمانی طور پر ان کے معذور ہونے میں کمی آنے کی وجہ سے سعودی اتحاد کو بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ دعوی بھی کیا کہ سعودی اتحاد نے بچوں کی حفاظت کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں تاہم انہوں نے ان اقدامات کی جانب اشارہ نہیں کیا۔

اقوام متحدہ نے اکتوبر 2017 میں جارح سعودی اتحاد کی جانب سے 683 بچوں کو شہید کرنے اور یمن کے کئی اسکولوں پر حملہ کرنے کی وجہ سے سعودی اتحاد کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی لسٹ میں شامل کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک کم از کم ساڑھے چھے ہزار بچے شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button