بن سلمان نے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کا نیا ٹاسک تحریک لبیک کو دے دیا

20 جون, 2020 13:38

شیعت نیوز: امام مہدی ؑ سے جنگ کے دعویدارشمر زمان بن سلمان نے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کا نیا ٹاسک تحریک لبیک کے اشرف جلالی گروپ کو دے دیا ۔
پاکستان میں حالیہ دنوں میں منظّم طور اہلِ بیت اطہار علیہ السلام کیخلاف ملعون اشرف جلا لی نے کھل مہم چلائی اور اس میں مہم کے ذریعےدختر رسول ؐ خاتون جنت ؑ کیخلاف گستاخانہ گفتگو کی جس کی شیعہ سنی علمائے کرام نے سختی سے مذمت کی ۔ شیعت نیوز ریسرچ ٹیم نے ملعون اشرف جلالی کی گستاخی کے پیچھے کے عوامل جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کیا تو ٹیم کے سامنے ہوش رباء حقائق کھل کر سامنے آئے۔

شیعت نیوز ریسرچ ٹیم کیمطابق جنوری ۲۰۲۰ میں شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد پاکستان میں محبان محمد و آلِ محمد (شیعہ سنی) ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر یزید وقت امریکہ کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ اس اتحاد کے بعد امریکی اور اسرائیلی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی اور امریکہ و اسرائیل کو دنیا بھر میں بد نامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں شہید قدس کی شہادت کیخلاف امریکی قونصل خانوں کا گھیراؤ کیا گیا اور شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر اس خطے سے امریکہ کے نکل جانے کا مطالبہ کیا ۔ ریسرچ ٹیم کیمطابق ان احتجاجات نے امریکہ ایوانوں کی پریشانی میں شدید اضافہ کر دیا تھا۔ اس مشکل وقت سے امریکہ و اسرائیل کو نکالنے کی ذمہ داری ایک با ر پھر امام زمانہ ؑ سے جنگ کے دعویدار محمد بن سلمان نے اپنے ذمہ لی۔

دختر رسول حضرت فاطمہؑ کی گستاخی اشرف جلالی کا ایجنڈہ

شیعت نیوز ریسرچ ٹیم کے مطابق ہفتہ 25جنوری ۲۰۲۰ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ظہر و عصر کے درمیان اس موضوع پر ایک میٹنگ طلب کی گئی۔ اس میٹنگ میں پاکستان سے سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک کے لوگوں نے خصوصی شرکت کی۔میٹنگ کا ایجنڈا سعودی ٹکڑوں پر پلنے والے ان تینوں گروپس کا آپس میں اتحاد کروانا تھا تاکہ مستقبل میں پاکستان میںرچائے جانے والے فرقہ وارانہ فسادات میں تینوں گروہ ایک دوسرے کی معاونت کر سکیں۔

ایف آئی آر کا اندراج، ملعون اشرف جلالی نے بیرون ملک فرار کی تیاری شروع کردی

شیعت نیوز ریسرچ ٹیم کے مطابق5 گھنٹے سے زائد چلنے والی اس میٹنگ میں بن سلمان کا صرف یہی کہنا تھا کہ اس وقت ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے کے بجائے ہمیں امریکی و اسرائیلی مفاد عامہ میں کام کرنا ہوگا ۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ اس وقت شیعہ (رافضی ) دنیا بھر میں امام مہدیؑ کے آنے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ ہمیں ان سے جنگ کرنی ہے۔ اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو ان کا مقابلہ کیسے کریں گے ۔ اس میٹنگ کے اختتام پر محمد بن سلمان نے تینوں گروہوں کے مابین اتحاد کروایا اور انہیں مستقبل کا لائحہ عمل مل کر طے کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ 25 جنوری کی اس کامیاب میٹنگ کے بعد 2 فروری کو جھنگ میں تکفیری ایم پی اے معاویہ اعظم کے ڈیرے پر پاکستان میں متحرک گروپس کی میٹنگ بلائی گئی جس میں تحریک لبیک سے اشرف جلالی اور ٹیم ، سپاہ صحابہ پاکستان سے احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروق اور لشکر جھنگوی سے معاویہ اعظم سمیت دیگر سرکردہ تکفیری دہشت گردوں نے شرکت کی ۔ جھنگ میں ہونے والی اس میٹنگ میں ریاض میں قائم ہونے والے اتحاد کے بارے میں تمام لوگوں کو اعتماد میں لیا گیا اور اس اتحاد کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا ۔ (جاری ہے)

6:37 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔