اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرین کی سینٹرل جیل میں عزاداری کرنے پر آل خلیفہ کے اہلکاروں کا مومنین پر تشدد

شیعت نیوز: بحرین کی سینٹرل جیل کے اہلکاروں نے فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت پر مجلس عزا بپا کرنے کی بنا پر قیدیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اللولو ٹیلی ویژن کے مطابق بحرین کی سینٹرل جیل کی بیرک نمبر تین کے قیدیوں نے جمعرات کو امام جعفر صادق علیہ السلام کی یاد مجلس عزا بپا کی جس کے بعد انہیں جیل اہلکاروں نے سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر قیدیوں نے اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔ کہا جا رہا ہے کہ عزاداری کرنے والے قیدیوں پر تشدد کا حکم جیل کے سربراہ ہشام الزیانی نے براہ راست دیا تھا۔

بحرین کی سینٹرل جیل کے اہلکار سے اس پہلے بھی قیدیوں کو تلاوت قرآن کریم، شب قدر کے اعمال بجا لانے اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکتے رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جاری کردہ رپورٹوں کے مطابق بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے خلاف تشدد معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کی امریکی اقتصاد پر کاری ضرب، ساڑھے چار کروڑ امریکی بے روزگار

دریں اثنا بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی طرف سے بحرینی انقلابیوں کے خلاف ظلم و ستم اور جبرو تشدد کی لہرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔ بحرینی حکومت کی طرف سے بحرینی انقلابیوں کو کچلنے کے لئے قتل کی پالیسی میں شدت آگئی ہے۔

آل خلیفہ سے وابستہ بحرین کی اعلی عدالت نے ایک اور شیعہ جوان کی پھانسی کے حکم کی تائيد کردی ہے اور اس طرح بحرینی جوان زہیر ابراہیم جاسم عبداللہ کی پھانسی کے حکم کی بحرین کی اعلی عدالت نے تائید کردی ہے۔

بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کی طرف سے بحرینی شیعہ مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بحرینی حکومت کے ظلم و ستم کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ نمایاں ہے۔

بحرین کے شیعہ جوانوں کے خلاف فرضی کیسز بنا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں اور پھر انھیں بحرین کی فوجی عدالتوں کے ذریعہ قتل اور پھانسی کی سزائیں دی جارہی ہیں۔

بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو دی جانے والی سزاؤں پر عالمی اداروں کی آواز بھی نکل گئی ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انقلابی جوانوں کو دی جانے والی سزاؤں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت انسانی حقوق کو بڑے پیمانے پرپامال کررہی ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ بحرین کی حکومت کی طرف سے عام شہریوں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں دلوانا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button