سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا نے پنجے گاڑ دیے، 1052 افراد ہلاک

شیعت نیوز : سعودی عرب میں کورونا وائرس کی موذی وبا نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کے نہ صرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 1 ہزار 52 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1052 ہو گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ4 ہزار 233نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی امت مسلمہ سے غداری کا راز فاش ہوگیا

سعودی حکام کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار سے زائد ہے جن میں سے ایک ہزار 820 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جو کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کوروناو ائرس سے ہلاکتوں کی اصلی تعداد کو چھپا رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے حکام نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکام رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام معاملے کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا۔

دریں اثنا سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس بے قابو ہونے کے بعد اس ملک نے حکام نے12لاکھ غیرملکی محنت کشوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے 2020کے دوران تقریباً 12لاکھ غیر ملکی کارکن اور مزدور اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔

جدوہ انویسٹمنٹ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق میزبانی ، کھانے پینے کی خدمات ، انتظامیہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں ، بہ شمول کرایہ اور لیز ، ٹریول ایجنسیوں ، سکیورٹی اور عمارتوں کی خدمات کے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے اور ان میں کام کرنے والے تارکینِ وطن مزدور آبائی ممالک کو لوٹ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button